سینٹ پیٹرز برگ: فٹبال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔روس میں جاری ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دی۔
https://www.youtube.com/watch?v=-6-xd5XLAhg
بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول چوتھے منٹ میں میونائر نے کیا جب کہ دوسرا گول کپتان ہیزارڈ نے اسکور کیا۔یہ بیلجیئم کی جانب سے فٹبال کے عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی ہے۔فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل کل فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔