مستونگ۔ بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں یوم سوگ

اسلام آباد: مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں يوم سوگ منایا جارہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں ہیں۔
گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے تین بڑے واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔
مستونگ میں جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے 131 افراد شہید ہوگئے تھے۔ مستونگ دھماکے کے بعد سیاسی و انتخابی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔