ایک بار چارج کرو،اڑکر آفس جائو

آپ نے مقررہ وقت پر دفتر پہنچنا ہے اس لئے آپ کافی پہلے گھر سے نکل پڑتے ہیں کیوں کہ آپ کوٹریفک کا پتہ ہوتاہے ، بڑے شہروں کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے، بالخصوص جب بڑی تعداد میں گاڑیاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں تو سڑکوں پر بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے۔

دھوئیں کی وجہ سے فضا بھی آلودہ ہو جاتی ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شہریوں کو درپیش اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آتالیکن امریکی کمپنی نے ٹریفک کے مسئلے کا حل نکال لیاہے۔


امریکی کمپنی نے اڑنے والی جدید گاڑی متعارف کرادی جس کے بعد اب گاڑی میں اڑان بھرنے کے لیے نہ ہی پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی اور نہ یہ جیب پر بھاری ہوگی۔


’ ’بلیک فلائی ‘‘ نامی یہ گاڑی بجلی سے چلتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 25میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


ایک سیٹ پر مشتمل اس فلائنگ کار کو اڑانے کیلئے پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تاہم ڈرائیورز کو معمولی ٹریننگ دی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ گاڑی انتہائی کم قیمت میں اگلے برس دستیاب ہوگی۔