ہارون بلورکی ہلاکت،غلام احمدبلور نے اپنے بیان کی تردید کردی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنے ہی بیان کی تردید کردی اورکہا ہے کہ ان کے بھیتجے ہارون بلور کی دھماکے میں ہلاکت میں طالبان ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدواراوربشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور48 سے زائد زخمی ہونے کے واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

واقعے کے بعد غلام احمد بلورکی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انکے بھتیجے کے قتل میں طالبان نہیں بلکہ ہمارے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے اس واقعے سے فائدہ اٹھایا تاہم اب انھوں نے اپنے اس بیان کی تردید کردی ہے۔