شہباز شریف نے نواز شریف کیساتھ بہت بڑا گیم کھیلا ہے،عمران خان

میانوالی:پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہوم گرائونڈ میں سیاسی میدان سجالیاہے ، بڑی تعداد میں کارکن جلسے گاہ میں موجود ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہاکہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت برا کیاہے اور بہت بڑا گیم کھیلا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف نے نواز شریف کو واپس بلایا اور کہا کہ آپ واپس آجائیں استقبال میں لاکھوں لوگ نکلیں گےاور جب نواز شریف واپس آئے اور اڈیالہ چلے گئے تو خود شہباز شریف گاڑی سے نہیں نکلے۔ لیکن شہباز شریف آپ کی باری آنے والی ہے آپ کی بھی اڈیالہ جانے کی باری آنے والی ہے اب آپ بھی اڈیالہ جیل جائیں گے۔

اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھاکہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے 60 روپے کاتھاآج 130 روپےپرپہنچ گیا،روپے کی قدر کم ہونے سےقوم پر ایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیااور یہ جو قرض بڑھا ہےاورملک کا سب سےبڑا مسئلہ ملک پر بیرونی قرضے ہیںجس کو واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگے گا اور اس سے مہنگائی بڑھےگی،

انہوں نے کہاکہ خرچ پورا کرنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے جس سے ملک برباد ہوجاتےہیں،جب گیس اوربجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے ہاتھ میں پیسے کم رہ جاتےہیں،گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خریدکر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیےہیں اورکرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتاہے ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا،جب حکمران چوری کرتے ہیں باہربچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں،نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوگئے۔