کسان کی جان لینے پرمشتعل ہجوم نے سینکڑوں مگرمچھ مارڈالے

کسان کو کیوں چبا ڈالا ؟؟ مشتعل ہجوم نے انتقاماً سینکڑوں مگرمچھوں کو مارڈالا ۔

جی ہاں ایسا انڈونیشیا میں ہوا جہاں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پرشدید غصے میں آکر300 کے قریب مگر مچھ مارڈالے۔

انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا کر مارڈالا تھا جس پرگاؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

مغربی پاپوا کے نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی کے مطابق مگر مچھوں کے فارم ہاؤس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کے لیے پکاررہا ہے اورجب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑمگر مچھ کے منہ میں ہے تاہموہ اسے بچا نہ سکا۔

 

گاؤں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجراورچاقو لے کرفارم ہاؤس میں موجود مگر مھچوں پرحملہ آور ہوئے اور انہوں نے سینکڑوں مگرمچھ مارڈالے۔

انڈونیشی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے فارم ہاؤس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اورقید ہے۔