لندن :انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی اسرائیل کی غیرقانونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں منظور کردہ فیصلے کو جرات مندانہ اور قابل تقلید قرار دیا ہے ۔ایمنسٹی نے کہا ہےکہ آئرش پارلیمان کا یہودی کالونیوں اور ان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بارے میں فیصلہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ۔ دوسرے ممالک کو بھی آئرلینڈ کی اتباع کرنا چاہیے۔
ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں غیرقانونی ہیں اور عالمی قوانین کی رو سے ان میں تیارہونے والی مصنوعات کی خریداری درست نہیں۔