الیکشن میں سول آرمڈ فورسز کے 42 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 42 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔
وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا گیاکہ عام انتخابات میں نیکٹا صوبائی حکومتوں سے معلومات کا تبادلہ کرے گا جب کہ کابینہ اجلاس، نادرا، ایف آئی اے اور ایوی ایشن تکنیکی تعاون فراہم کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔