اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پشاورموڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازارمیں آگ لگ گئی جس پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپالیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پشاورموڑ کے قریب واقع ہفتہ بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پرقابو پانے کے لئے 20 سے زائد فائرٹینڈرز نے حصہ لیا جبکہ سی ڈی اے، ریسکیو 1122، بحریہ ٹاؤن، نیوی کے فائرٹینڈرزاور واٹرٹینکرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ واربازاربند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے سے 100 سے زائد اسٹال جل گئے۔