چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ نگراں حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
ایوبیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کےحوالےسے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں، انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوائیں لیکن نواز شریف کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلیات کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹزلینڈ بھی نہیں کر سکتا۔ اقتدار میں آ کر ہر سال گلیات میں چار نئے سیاحتی مقام بنائیں گے اور سیاحت کے فروغ کے لیے کالج بھی قائم کریں گے۔