پیپلزپارٹی،(ن)لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہوگیا ہے۔عمران خان

جہلم: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ،زرداری کی وفاداری اپنے پیسے سے ہے، پیپلز پارٹی ، (ن)لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہوگیا، قرضوں کابوجھ عوام پرمہنگائی کے دریعے ڈالاجاتاہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ فیصلہ کن الیکشن ہے،ملکی معیشت کودرست کرناہے سخت فیصلے اوراصلاحات کرنی ہونگی،معیشت واصلاحات کیلئے مضبوط حکومت درکارہے۔ عوام کا پیسا عوام پرخرچ کریں گے،کرپٹ شخص کرپشن ختم نہیں کرسکتا اور جب تک ادارے ٹھیک نہیں کریں گے تب تک پیسا اکٹھا نہیں ہوگا جبکہ حکمران سندھ اورپنجاب پولیس کے ذریعے لوگوں پرظلم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپیسہ چوری کرلیا جاتا ہے،ملک قرضے لے کر چل رہاہے، قرضے حکمران لیتے ہیں اورقیمت عوام ادا کرتے ہیں، 10سال میں پاکستان کاقرضہ 27ہزارارب روپے ہو گیا، پیپلزپارٹی،(ن)لیگ کی کرپشن سے ملک مقروض ہوگیا، قرضوں کابوجھ عوام پرمہنگائی کے دریعے ڈالاجاتاہے۔کرپشن نے ملک کوکنگال کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ اقتدارمیں آکرکرپشن کوختم کرکے دکھاؤں گا،خیبرپختونخواپولیس کانظام بہترین ہے کیونکہ خیبرپختونخواکی پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی جبکہ پنجاب پولیس سے لو گ ڈر تے ہیں، زرداری نے سندھ اورشہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوقتل کروایا۔
عمران خان نےمزید کہاکہ نوازشریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے پا کستان کوبدنام کروایا، نوازشریف اورزرداری کی وفاداری اپنے پیسے سے ہے۔