نادرا حکام کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے 25جولائی کے عام انتخابات میں تاحال اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، تاحال اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے لیکن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان آنا ہو گا۔
حکام کے مطابق پاکستان آکر بھی وہی اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹر ہوں گے۔
خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔