کراچی : ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا جس کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا۔
مکمل چاند گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹا 42 منٹ اور 57 سیکنڈز ہوگا، 21 جولائی کی رات کو مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، 2003 میں بھی مریخ زمین کے قریب ترین فاصلے پر آیا تھا تاہم اس مرتبہ مریخ 2003 کے مقابلے میں زیادہ قریب آئےگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاندگرہن 27 جولائی رات 10 بجکر14 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ28 جولائی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر ختم ہوگا۔