امریکی ماہرین نے ہزاروں کھرب ٹن ہیروں کے ذخائر تلاش کرلئے

 

نیویارک : امریکی ماہرین نے زمین کی گہرائی میں ہزاروں کھرب ٹن قیمتی ہیروں کے ذخائر تلاش کرنے کا انکشاف کیا ہے۔امریکا کی ایم آئی ٹی، ہارورڈ اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے آواز کی لہریں استعمال کرتے ہوئے ہیروں کے ایسے ذخائر تلاش کیے ہیں جو ہزاروں کھرب ٹن کی مقدار میں زمین کے اندر موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ہیروں کے نزدیک جانا ممکن نہیں کیوں کہ یہ زمین میں بہت گہرائی میں ہیں اسی لیے اتنے بڑے ذخیرے کے قریب نہیں جا سکتے لیکن یہ ہماری سوچ سے بھی بڑا ذخیرہ ہے۔

 

 

زمین کی سطح سے 145 سے 241 کلومیٹر نیچے موجود ہیرے پتھروں کی شکل میں ہیں جن کو کراٹن کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق قیمتی خزانے کی شکل الٹے پہاڑوں جیسی ہے اور یہ زمین کی ارضیاتی پرتوںکے مرکز میں ہیں اور اتنی گہرائی سے انہیں نکالنا آسان نہیں ہے۔