پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑونااہل قرار
بیوی اوربیٹی کے نام ظاہرنہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلٹ ٹربیونل نے نثار کھوڑو کو نااہل قراردیا گیا
فواہدچودری کے بیانات عمران خان کورسوا کرارہے ہیں۔فائل فوٹو
لاڑکانہ: سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
بنچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کونااہل قرار دے دیا۔
نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پرایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قراردیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ میں چیلنج کیا تھا۔