ملتان: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور انکی اہلیہ مریم نوازانتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم اورداماد کیپٹن (ر) صفدرایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد جیل میں ہیں، تینوں رہنما جیل میں ہونے کے باعث اپنی پارٹی کے امیدواروں کوووٹ نہیں دے سکیں گے۔
نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر 10 جولائی کے بعد جیل میں آئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے قیدیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز منگوانے کے سلسلے میں پہلے 5 جولائی اور بعد میں 10 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی،لہٰذا وہ تینوں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
تاہم جیل قانون کے مطابق اگر وہ چاہیں تو ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے کر 25 جولائی سے قبل اپنے بیلٹ پیپرزمنگواسکتے ہیں۔