پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تقریب میں پروازوں کی بحالی سے متعلق افتتاح کیا۔فائل فوٹو

پی آئی اے دنیا کی 100 بہترین ایئرلائنز کی فہرست سے بھی باہر

دنیا بھرکی فضائی کمپنیوں، ایئرپورٹس اورفضائی مسافروں کی سہولیات پر کڑی نظر رکھنے والی کمپنی اسکائی ٹریکس نے ہرسال کی طرح امسال بھی بہترین ایئرلائنز کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

بہترین ایئرلائنز کا انتخاب مسافروں کی آراء پرکیا جاتا ہے جبکہ بروقت آمد و روانگی، بہترین سروس اورعملے کے رویے کی بنیاد پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں جب کہ ٹاپ ٹین ایئرلائنز کو ایوارڈزسے نواز جاتا ہے۔

اسکائی ٹریکس کی 2018 کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن 100ویں پوزیشن تک حاصل نہ کرسکی، فضائی سفر کے دوران مسافروں کو جہازوں میں  ملنے والی سہولیات، انٹرٹینمنٹ، خاطر تواضع اوردیگر خدمات میں پی آئی اے متاثر کن  کارکردگی پیش نہ کرسکی اوردنیا کی بہترین ایئرلائن میں شمار کی جانے والی قومی ایئرلائن زوال پذیر ہے۔

سال 2018 کی بہترین ایئرلائن سنگاپورایئرلائن کو قراردیا گیا، قطر ایئرویز دوسرے اورآل نیپون ایئرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے جبکہ امارات ایئرلائن چوتھے نمبرپر رہی۔