پیپلز پارٹی دہشت گردی کی سیاست کے خلاف ہے،شیری رحمان

اسلام آباد:پاکستان پییپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کوتحفظ فراہم کرنا ضروری ہے اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہماری پارٹی دہشت گردی کی سیاست کے خلاف ہے پی پی پی نظریات کی سیاست کررہی ہے اور ہم جمہوری عمل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا یہ پہلا الیکشن ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور جلسے کررہی ہے لیکن پشاور میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔