اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نےکہاکہ مجسٹریٹ کےاختیارات ساری فوج کو نہیں بعض فوجی افسران اور سول آرمڈ فورسز کے افسران کو دیئے گئے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آرمی کی تعیناتی کے لیے ضابطہ اخلاق ہے جو ویب سائٹ پر لگا ہے،مجسٹریٹ کےاختیارات بعض فوجی افسران اور سول آرمڈ فورسز کے افسران کو دیئے گئے، جن فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ان کی لسٹ سینیٹ میں پیش کردوں گا۔
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ الزام عائد کیا جارہاہے کہ وزارت اطلاعات میڈیا سنسرشپ میں ملوث ہےلیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہم اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پیمرا کو مکمل آزاد کرنے کے اقدامات کیے، کوشش کی کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو آزاد ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بہت افسوسناک ہوگا اگر ہم دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزم لگائیں، ہمیں متحد ہونا چاہیے،تمام نگران حکومتیں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کوشش کررہی ہیں۔