اسلام آباد:وزارت داخلہ کی رپورٹ پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ایک اورصوبائی اسمبلی کے 2امیدواروں کونوٹس جاری کر دیئے۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے امیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی لسٹ پرہونے کی نشاندہی کی گئی جس پر الیکشن کمیشن نےامیدواروں کو نوٹس جاری کرتےہوئے 23 جولائی کوطلب کرلیاہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 149ساہیوال سے امیدوارمحمداشرف کوپی پی 113سے ظفراقبال اورپی پی 67 سے احسان رانجھاکو نوٹس جاری کیے ہیں۔