پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کیے ہیں،آصف زرداری

شہداد پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے آگ کے دریا عبور کیے ہیں،ہماری انہی قریبانیوں کی بدولت آج جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عقل سے خالی عناصر کہتے ہیں روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہیں ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آتی ہے تو ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔

شہداد پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ ا گر روزگار ہو تو روٹی اور کپڑا بھی میسر ہوتا ہے اور مکان بھی بن جاتا ہے،بلاول نے اپنے نانا شہید ذوالفقاربھٹو اور والدہ شہید کا علم سنبھال لیا ہے،یقیناً بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2008میں پیپلزپارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت نہیں تھی، لیکن ہم نے مشرف کواقتدار چھوڑنے پرمجبور کیاتاکہ دنیا میں پاکستان کاجمہوری چہرہ سامنے آئے۔

انہوں نے اقتدار میں آکر ہم نےذوالفقاربھٹو کا صوبوں کو خود مختاری دینے کا وعدہ پورا کیا،ذوالفقاربھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔