ہیمبرگ :کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور انسان شوق پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ایسے ہی ایک انوکھے شوق میں مبتلا جرمن شخص نے اپنی زندگی کے5 سال صرف کرکے دنیا کا سب بڑا ماڈل ریلوے ٹریک تیار کر دیا ہے جس کایہ کارنامہ ورلڈ ریکارڈ بک کا بھی حصہ بنا دیا گیا ہے ۔
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں و اقعہ اس ٹرین ماڈل کے 15 ہزار 4 سومیٹرلمبے ٹریک میں سینکڑوں ٹیرینز،4340عمارتیں 2633ننھے انسانی مجسمے، 130000,درخت، دریا ،پہاڑ موجود ہیں۔11000 حرکت کرتی کاریں،60اڑنے اور حرکت کرنے والے جہازاور امریکا، جرمن، ڈنمارک، ناروے،سوئڈن، فن لینڈ، سوئزرلینڈ اور اٹلی کے مناظراس ونڈر لینڈ میں موجود ہیں۔
اس ماڈل کو تیار کرنیوالے شخص کا کہنا ہے اس نے5 سال تک دن کا بیشتر حصہ اس ماڈل پر کام کر کے اپنے خواب کو حقیقی شکل دی جس کے بعد یہ کارنامہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا ہے۔