ایفی ڈرین کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا

 

راولپنڈی :عدالت عظمیٰ نے ایفی ڈرین کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رہنما(ن)لیگ حنیف عباسی کوایفیڈرین کیس میں عمرقیدکی سزاسنادی گئی ہے۔

اےاین ایف نےجولائی2012میں500کلوگرام ایفیڈرین کوٹاکیس بنایاتھا،حنیف عباسی کوانسدادمنشیات ایکٹ کی دفعہ 16کےتحت بھی سزاسنائی گئی،دفعہ16کےتحت حنیف عباسی کو1سال قید،5ہزارروپےجرمانےکی سزا سنائی گئی ہے،دفعہ16کےتحت عدم ادائیگی جرمانےپر 1 ماہ مزید قیدبھگتناہوگی۔

جبکہ حنیف عباسی کوعمرقیدکی سزادفعہ9سی کے تحت سنائی گئی ہے،دفعہ9سی کے تحت حنیف عباسی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزابھی سنائی گئی ہے،جرمانےکی عدم ادائیگی پرحنیف عباسی کومزید2سال قیدبھگتناہوگی،تحریری فیصلے کے مطابق حنیف عباسی کی دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔