بولاوایو: پاکستان نے زمبابوے سے پانچواں ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئےآخری ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔
اس طرح پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 106 رنز بناتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے باعث پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔