چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انھوں نے عمران خان سے اس لئے شادی کی تھی کہ انھیں خان صاحب اوران کے مشن پریقین تھا لیکن یہ سب جعلی ثابت ہوا ۔
انکشافات سے بھری اپنی کتاب کے منظرعام پرآنے کے کچھ عرصہ بعد خاتون برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب کو دیئے گئے ایک انتڑویو میں ریحام خان نے عمران خان کو منافق قراردیا اورکہا کہ خان صاحب خود کو خدا سمجھتے ہیں اوراقتدارمیں آنے کیلئے سب کچھ کرسکتے ہیں اوراگرعمران خان وزیراعظم بن گئے تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔
ریحام خان نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ایسی واحد مشہورشخصیات ہیں جن کیلئے عوام سب کچھ کرسکتے ہیں لیکن میں نے انھیں کہا کہ اس کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ۔
ایک سوال پرریحام خان نے کہا کہ عمراں خان وزیراعظم بننے کے بارے میں اپنے متعلق بہت خوش فہمی کا شکار ہیں اورصرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ اس حد تک اس خواہش کا شکار ہیں کہ دوسرے کے جذبات کا مناسب رویے سے جواب بھی نہیں دینا جانتے۔
عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک سوال پر ریحام خان نے کہا کہ عمراں خان اس حد تک بگڑ چکے ہیں وہ اے ٹی ایم مشین یا میائیکرو ویو بھی استعمال نہیں کرسکتے ۔
یاد رہے کہ ریحام خان کی عمران خان سے سب سے پہلے ملاقات اس وقت ہوئی جب ریحام خان نے چیئرمین تحریک انصاف کے گھرجاکران کا انتڑویوکیا تھا۔
اس انٹرویو کے بارے میں سوال پرریحام خان نے کہا کہ وہ ایک صحافی ہوں اس لئے عمران خان کا انٹرویو کرنے ان کے گھرگئی تھیں۔ اس انتڑویو کے موقع پرجب عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میرا خیال تھا کہ وہ ہوش میں نہیں لیکن پھرمجھے سمجھ میں آیا کہ وہ بالکل سنجدہ تھے اورمجھ سے شادی کے بارے میں اپنی پیشکش پر مصرتھے لیکن مجھے انکی جانب سے شادی کی پیشکش اتنی زیادہ مسرت نہیں ہوئی تھی لیکن مجھے اندازہ تھا کہ ہم سب اپنی زندگی میں ہلکا پھلکا رومانس چاہتے ہیں۔