دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن پرامن الیکشن چاہتےہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاکہ الیکشن میں امن و عامہ کا چیلنج موجود ہے اور ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن کل کا الیکشن پرامن دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہناتھاکہ کل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہے اور 7 بجے سے پہلے نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ کل ووٹر کا ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ ہوگا، ملک میں عام انتخابات کے موقع پر اب بھی امن و عامہ کے چیلنجز ہیں، ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں لیکن کل کا الیکشن پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ لاہور میں ملنے والے شناختی کارڈ زائد المعیاد ہیں لیکن اس واقعے کی تفتیش ہوگی اور حقائق سامنے لائیں گے۔