الیکشن کے پرامن انعقادکیلئے پاک افغان سرحد 3روزکیلئے بند

بلوچستان میں الیکشن کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے حکام نے چمن میں پاک-افغان سرحد کوتین روز کیلئے بند کریا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیےحکام نے پاک افغان سرحد کو 24 جولائی سے 26 جولائی تک 3 روز کے لیے بند کردیاہے۔

حکام کے مطابق انتخابات کے دوران کسی بھی افغان باشندے کو ملک میں پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امن برقرار رکھنے کیلئے سرحد کے دیگر علاقوں میں بھی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات کے دوران افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی جبکہ دیگر اضلاع آواران، خضدار، تربت اور دیگر حساس علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔