حیدرآباد :حیدرآباد میں اللہ اکبر تحریک کے دفتر کے باہر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کےمطابق لطیف آباد نمبر 8 میں نامعلوم افراد اللہ اکبر تحریک کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
این اے 226 پر اللہ اکبر تحریک کے امیدوار ندیم فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ آفس کے اندر داخل ہوئے تو باہر دستی بم حملہ ہواجس میں اُن کے ڈرائیورزخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔