سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے نکالنے کا بیان خوش آئند ہے۔کشمیری رہنما نے سوشل رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کے درد و کرب کو محسوس کیا ہے، پی ٹی آئی لیڈر کا بیان خوش آئند ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا امید ہے بھارتی حکومت ان کے بیان کا مثبت جواب دے گی۔حریت رہنما میر واعظ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے سلسلے میں عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔