اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے علاقے سیکٹر جی 6 ون تھری میں مکان میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ان کی نانی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں بچوں کی والدہ بھی جھلس کر زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos