اسلام آباد:غیر سرکاری تنظیم فافن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے 2018کے انتخابات کو2013 سے بہترقراردے دیا۔
فافن کی انتخابات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے، نتائج میں تاخیر،گنتی میں شکایات کے باوجودتنازعات سے پاک الیکشن ہواہے ،غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے، پولنگ اسٹیشنز پر قواعد کی خلاف ورزیاں معمولی نوعیت کی تھیں،ملک بھر میں خواتین کا ٹرن آؤٹ کم رہا، سیاسی جماعتوں کے تحفظات رد کرنے سے سیاسی انتشار پھیلے گا۔