بلوچستان ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان
بلوچستان ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان

پنجاب میں موسلادھار بارشیں، 7 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارشیں ہوئیں جبکہ گھر کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی سکس ون ٹو میں شارٹ سرکٹ کے باعث تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق بارش کے باعث بجلی کا کرنٹ چھت کے ذریعے کمرے تک پہنچا گیا تھا۔
شیخوپورہ کے نواحی علاقے بھکھی میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ماں اور دو بیٹیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیخوپورہ میں ہی ساھوکی ملیاں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔ ژوب، قلات، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔