64 سالہ بوڑھےنے بوری بندسوئمنگ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خود کو منفرد دکھانے کیلئے جان جوکھوں میں ڈال کرعجیب وغریب کام کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں اوران کا یہ کارنامہ بسا اوقات ورلڈ ریکارڈ بھی بن جاتا ہے۔

جی ہاں ایسا ہی کچھ کر دکھا یا ہے بلغاریہ کے 64 سالہ لائف گارڈ ، مہم جو اورتیراک یانے پیٹکوف نے، جنھوں نے بوری میں بند ہوکر تیرتے ہوئے 3 کلومیٹر سے زائد سفر کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یانے پیٹکوف نے پہلے اپنے ہاتھ اورپاؤں زنجیروں سے بندھوائے اور بوری پہنی جس کے بعد انہیں کھلی جھیل میں چھوڑدیا گیا۔

اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے مقدونیہ کی مشہور اورد جھیل میں کیا اور ایک سرخ بوری میں بند ہوکر جھیل میں تیراکی کا کارنامہ انجام دیا۔

اس مظاہرے میں یانے پیٹکوف نے 3380 میٹرتک تیرکر بھارتی مچھیرے گوپال کھروی کا 2013 کا وہ ریکارڈ توڑا دیا جو3,071 میٹر کا تھا۔

اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل، ریڈکراس کے رضاکار اور آبی کھیلوں کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔

اس کارنامے کے بعد یانے نے کہا کہ وہ ساڑھے تین کلومیٹریعنی 3500 میٹر تک تیرنا چاہتے تھے لیکن اتنے مشکل حالات میں تیرنے میں انہیں 3 گھنٹے لگے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بوری میں بند ہوکر روایتی انداز میں تیراکی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔