اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا
اسرائیلی فوجی نماز جمعہ کےبعدمسجد اقصیٰ میں گھس آئے،آنسو گیس کےشیل فائر کئے، درجنوں فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا ۔
اسرائیلی فوج نے اپنی اس بہیمانہ کارروائی کے بعد مسجد اقصیٰ کو سیل کردیا اوروہاں آہنی زنجیریں لگادیں جبکہ فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔

