بھارت میں سیاسی رہنما کا گائے کا تحفہ لینے سے انکار

 

نئی دہلی :بھارت میں انتہا پسندوں کے خوف سے سماج وادی پارٹی کی رہنما نے گائے کا تحفہ لینے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہجوم کے ہاتھوں انسانی جانیں لینے کے واقعات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ عام آدمی تو کیا سیاستدان بھی گائے رکھتے ہوئے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔

سماج وادی کی رکن راجیا سبھا تنظیم فاطمہ نے ایک پیر کی جانب سے دیے گئےگائے کا تحفہ واپس کر دیا، انہیں یہ ڈر تھا کہ کہیں گائے کو مار کر الزام ان کے خاندان پر نہ ڈال دیا جائے۔واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی راجستھان میں گائے کی سمگلنگ کے شبے میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔