لاہور : عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی تحریک انصاف حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے لیکن مسلم لیگ (ق) کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی۔
معروف سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی جو تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، پنجاب اسمبلی کے نومنتخب آزاد امیدواروں سے خود ہی رابطے کر رہے ہیں۔
ان کی کوشش سے ایک آزاد امیدوار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گیا ہے جبکہ کل ایک اور آزاد امیدوار شائد ان کی جماعت میں شامل ہو جائے۔ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ممکنہ امیدوار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔