تکالیف کے باوجود ووٹ کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کیا :حسین نواز

نوازشریف جھکا ہے اور نہ شہبازشریف جھکے گا ۔حسین نواز

               
July 28, 2018 · قومی

 

لندن :نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ میرے خاندان نے جو تکالیف اٹھائیں الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ تکالیف کے باوجود ووٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ ہوا ہے اور نہ کیا جائے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے جو تکالیف اٹھائی ہیں الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتیں۔ اس کے باوجود نہ نوازشریف جھکا ہے اور نہ شہبازشریف جھکے گا ۔