الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کےسرکاری نتائج جاری کردیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے سرکاری نتائج اورپنجاب اسمبلی کے 295 ، سندھ سمبلی کے 129، خیبرپختونخوا اسمبلی کے97 اوربلوچستان اسمبلی کے تمام 50 حلقوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے۔
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو 115 نشستوں کیساتھ برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے اورپیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) نے 13 نشستیں جیتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 6، مسلم لیگ (ق) نے 4، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 2، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک نشست حاصل کی ہیں۔

الیکشن کیمشن کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرزکا ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 1 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار35 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی۔ مسلم لیگ (ن) 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پیپلزپارٹی 68 لاکھ 94 ہزار296 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی میں آزاد امیداور60 لاکھ 11 ہزار297 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل 25 لاکھ 30 ہزار452 ووٹ لےکر پانچویں نمبر پر رہی۔

تحریک لبیک پاکستان 21 لاکھ 91 ہزار 679 وو ٹ لےکر چھٹے نمبر پرہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 12 لاکھ 57 ہزار351 ووٹ حاصل کئے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے8 لاکھ 8 ہزار229، متحدہ قومی موومنٹ نے7 لاکھ 29 ہزار767، مسلم لیگ (ق) نے5 لاکھ 15 ہزار ووٹ حاصل کئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے 3 لاکھ 17ہزار، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2 لاکھ 2 ہزار، اللہ اکبرتحریک نے1 لاکھ 71 ہزاراورپاک سرزمین پارٹی نے 1 لاکھ 29 ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ عوامی مسلم لیگ کو 1 لاکھ 17 ہزاراورپاکستان عوامی راج پارٹی کو 1 لاکھ 15 ہزار ووٹ ملے۔