اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے رہنما پرویز رشید نےچوہدری نثار علی خان سےمتعلق بات کرتےہوئے کہاکہ چوہدری نثار کو دو حلقوں میں شکست فاش ہوئی ، امید ہے کہ شکست سے چودھری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
پرویز رشید کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45نہیں دیا گیا اور فارم نہ دینا الیکشن کو مشکوک کرتاہے۔
انہوں نےکہاکہ ن لیگ دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،الیکشن کمیشن ن لیگ کی درخواستوں کو مسترد کر رہی ہے کیوں ہمارے امیدواروں کے ساتھ ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہناتھاکہ جس کے پاس اکثریت ہو اس کو حکومت بنانی چاہیے ، 2013ءکے عام انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کو اکثریت نہ ہونے کے باوجود حکومت بنانے دی،پی ٹی آئی جونیاپاکستان کی بات کرتی تھی وہ دبائوسے آزادامیدواروں کو اپنے ساتھ ملارہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos