لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے رپورٹ کی روشنی میں وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کرتے ہوئے 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں چیف جسٹس نے وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا اور سفارش کرنیوالے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں سینئرپروفیسرکوایکٹنگ وی سی تعینات کیاجائے اور 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کیا جائے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 22 اپریل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کو نوٹس جاری کئے تھے۔