کراچی: سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف کے لئے ناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہےجبکہ فردوس شمیم نقوی کا نام اپوزیشن لیڈر کے لئے فائنل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرنے والی بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں بھی تحریک انصاف 23 نشستیں حاصل کرکے دوسری بڑی جماعت کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لئے نامور پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے گزشتہ روز سندھ کے رہنماوں نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ جس کے دوران صوبے میں اپوزیشن لیڈر کے لئے عمران اسماعیل، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ کے لئے تینوں ناموں میں فردوس شمیم نقوی نے نام کو فائنل کر دیا ہے۔