غیرملکی ایئرلائن 50 عازمین حج کو چھوڑ کرروانہ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے 50 عازمین حج کو چھوڑ کر چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز 50 عازمین حج کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق کم گنجائش کی وجہ سے طیارےپر بک تمام عازمین حج روانہ نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق پرواز سے رہ جانے والے مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کیا اور ایئرپورٹ سے جانے سے انکار کردیا ہے۔
احرام میں موجود تمام عازمین نے فوری طور پر سعودی عرب بھجوانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور معاملے کو دیکھے۔
ذرائع کے مطابق عازمین حج کے سفری سہولت میں کوتاہی برتنےوالی ایئرلائن پربھاری جرمانہ کیاجاتاہے۔