تحریک انصاف میں 2 نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں 2 نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی نے شمولیت اختیار کرلی۔
اطلاعات کے مطابق جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 126 سے بحیثیت آزاد امیدوار کامیاب ہونے والے مولانا معاویہ اعظم اور پی پی 125 سے کامیاب ہونے والے فیصل حیات جبوانہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔