شمالی بھارت میں شدید بارشیں، 80 افراد ہلاک

نئی دہلی: شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب نےتباہی مچا دی ہے جس کے باعث مختلف واقعات میں 80 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں سمیت گھروں، کاروباری مراکز اور اسپتال پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔
ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے نالاندا میڈیکل کالج اسپتال میں سیلابی پانی آئی سی ویو میں داخل ہوگیا ہے۔
کالج اسپتال کے پرنسپل سترام پرساد نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث اسپتال کی پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے گراؤنڈ فلور تک پانی داخل ہوگیا۔
بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔