فلپائن کے شہرلیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اورپیٹ پر دو اضافی بازوموجود ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پرانہیں کاٹا جاتا ہے اورلڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔
ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طورپرنمو نہ پاسکا اوراس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے ہیں اورانہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔
ویرونیکا شدید مشکل میں ہے کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ ان اضافی اعضا سے بدبودار مواد بھی خارج ہوتا ہے جس سے اس کا لباس بھی خراب ہوجاتا ہے۔
ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈاکٹروں سے باقاعدگی سے رابطہ نہ کرسکی تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی امید کررہی تھیں لیکن ان کے ہاں ایک ؓیٹی کی ہی پیدائش ہوئی اور غالباً ان کا دوسرا بچہ جو ان کے بطن میں مکمل پرورش نہ پاسکا تھا اس کے کچھ اعضا اس بچی کے جسم سے پیوست ہوگئے اوراب اس کے جسم کا حصہ بن چکے ہیں ۔
ویرونیکا ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اوراس کے پڑوسیوں اورمخیرحضرات نے اسکے کیلئے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائے گی۔
تھائی لینڈ کے ایک سرجن نے کہا ہے کہ ایک سادہ آپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوؤں کو نکالا جاسکتا ہے اوروہ بہت جلد یہ آپریشن کریں گے۔ فلپائنی ماہرین نے ویرونیکا کے والدین کو بھی اس آپریشن کے کامیاب ہونے کا یقین دلایا ہے۔