لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کی جائیگی اور عوام کی جانب سے دیئے جانیوالے اس حق سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہاکہ پنجاب کے عوام نے صوبے میں ہم کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم آخری دن تک پنجاب میں حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن جیتی ہے ، پاکستان کوشدید چیلنجز کا سامنا ہے ، خدا کے لئے پاکستان پر رحم کریں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ڈالے جانیوالے ڈاکے کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔