عمران خان کا خطاب اور الیکشن 2018 بہترین قرار

ٹورنٹو: کینیڈا کے امیگریشن وزیر احمد حسین نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان کے فاتحانہ خطاب کو سراہا اور اُس کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں نجی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہترین الیکشن ہوئے اور میں نے خود عمران خان کی تقریر سنی جس میں انہوں نے زبردست باتیں کیں۔
احمد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے کینیڈا پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا کیونکہ ہم عمران خان کی تقریر اور اُن کے وژن سے متاثر ہوئے جسے انہوں نے تقریر میں بیان کیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ملکی ترقی میں کینڈا کی ترقی میں یہاں بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ مستقبل میں اپنے ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے کیونکہ دونوں ممالک کا اتحاد ہی اصل طاقت ہے۔
کینڈا کے امیگریشن وزیر نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔