اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے راولپنڈی بار سے خطاب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئےحساس اداروں پر الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ حساس ادارے عدالتی کارروائی میں مداخلت کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے بینچز بنوا رہے ہیں۔
جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔