سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے محکمے کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے محکمے کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

وزارت نہیں مانگوں گا،عمران کا برے وقت کا دوست ہوں،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے برے وقت کے دوست اورسینئر سیاستدان ہیں اس لئے وزارت نہیں مانگیں گے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 پرمیرا ایک مخالف امیدوارنااہل ہوگیا تھا جبکہ دیگرامیدواروں کی اکثریت میرے حق میں دستبردارہوچکی تھی۔ الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ جو کیا اسے بھول چکا ہوں، این اے 60 پرجب بھی الیکشن ہوگا تو راشد شفیع ان کے امیدوارہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان، چیف الیکشن کمشنراورآرمی چیف کی وجہ سے ملک میں شفاف الیکشن ہوئے، 14 اگست کوعمران خان حلف اٹھا چکے ہوں گے، عمران خان کی جیت پاکستان کی جیت ہے، انصاف اورجمہوریت کے لئے پوری قوم کوعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا برے وقت کا دوست ہوں وزارت نہیں مانگوں گا، میں سینئرسیاستدان ہوں اس لئے وزارت بہت چھوٹی چیز ہے، میرا کام نہیں کہ میں عمران خان سے وزارت مانگوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو کرپشن کے خلاف مینڈیٹ دیا ہے، آج سونا ، ڈالرنیچے آرہا ہے، قوم نے اپنا حق ادا کردیا اب ہمارا کام قوم کا ادھار چکانا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہا ہے، ہارنے والے رو رہے ہیں ان کا کام ہی رونا ہے۔