چیئرمین نیب کی یوسف رضاگیلانی کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری

اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔
اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا ۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں یوسف رضاگیلانی اوردیگرکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی ،ملزموں نے اشتہاری مہم کاغیرقانونی ٹھیکہ دیا اور قومی خزانے کو12کروڑکانقصان پہنچایا۔اس کے علاوہ سابق وزیرسندھ اویس مظفرٹپی اوردیگرکیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے اور ملزموں پرملیرمیں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی سندھ منظورکاکاکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، منظورکاکا نے سرکاری کاغذات میں جعل سازی کرنے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو 3ارب کانقصان پہنچایا۔